چهارشنبه 30/آوریل/2025

شام کے شہر الرقہ میں امریکا نے وسیع عریض عقوبت خانہ قائم کر دیا

اتوار 22-جولائی-2018

امریکی فوج نے شام کے شمال مشرقی شہر الرقہ میں ’داعش‘ تنظیم کے جنگجوؤں کو قید کرنے کے لیے ایک وسیع عریض قید خانہ قائم کیا ہے۔ اس جیل میں نہ صرف شام بلکہ پورے خطے سے پکڑے گئے داعشی جنگجوؤں کو ڈالا جائے گا اور انہیں اذیتں دی جائیں گی۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق امریکی فوج نے شمالی الرقہ میں عین عیسیٰ کے مقام پر ایک سابقہ اسکول کی عمارت کو جیل میں تبدیل کردیا۔ اسکول کی جگہ ایک نئی عمارت تعمیر کی گئی ہے جس میں سیکڑوں داعشی جنگجوؤں کو ڈالا گیا ہے۔

ذرائع کا کہناہے کہ جیل کا پورا عملہ جس میں انتظامیہ، تفتیش کار، سیکیورٹی کا عملہ بھی امریکیوں پر مشتمل ہوگا۔ یہاں روزانہ کی بنیاد پر قیدیوں کو لایا جائے گا اور ان سے تفتیش کی جائے گی۔

جیل جیل ویسے تو دعشی جنگجوؤں اور اس کے سینیر لیڈروں کے لیے بنائی گئی ہے تاہم بعض اوقات دوسرے لوگوں کو بھی اس میں قید کیا جاسکے گا۔

جیل کے لیے 30 ہزار مربع میٹر کی جگہ مختص کی گئی ہے جس کےاطراف میں سیکیورٹی کے لیے کیمرے نصب ہیں۔

جیل کا ایک حصہ چھوٹے اور تنگ کمروں پر مشتمل ہے جس میں قید تنہائی کے قیدیوں کو ڈالا جائے گا۔

مختصر لنک:

کاپی