جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیل کو غزہ پر بمباری کی قیمت چکانا ہوگی: حماس

ہفتہ 21-جولائی-2018

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] نے غزہ کی پٹی میں مزاحمتی مراکز پراسرائیلی فوج کی وحشیانہ بمباری اور نہتے فلسطینی مظاہرین پر اندھا دھند فائرنگ کی شدید مذمت کی ہے۔ حماس کا کہنا ہے کہ دباؤ اور طاقت کے استعمال سے صہیونی دشمن فلسطینیوں کو اپنے حقوق کے حصول کی جدو جہد سے نہیں روک سکتا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کے ترجمان فوزی برھوم نے کہا کہ غزہ کی پٹی پر اسرائیل کو ننگی جارحیت کا حساب دینا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ صہیونیوں کو فلسطینی قوم پر حملوں، مزاحمت کاروں کو شہید کرنے اور غزہ میں پرامن احتجاج کرنے والوں کو نشانہ بنانے کے نتائج بھگتنا پڑیں گے۔

خیال رہے کہ گذشتہ روز اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی پر بمباری کرکے کم سے کم چار فلسطینیوں کو شہید اور ایک سو سے زاید کو زخمی کردیا تھا۔

شہید ہونے والوں میں تین کا تعلق حماس کے عسکری ونگ عزالدین القسام شہید بریگیڈ سے ہے۔انہیں مشرقی غزہ کی پٹی میں ایک رصدگاہ پرحملے میں شہید کیا گیا۔

حماس کے ترجمان نے اسرائیلی فوج کی تازہ بمباری کو وحشیانہ قرار دیتے ہوئے اسرائیل کو خبردار کیا کہ اسے فلسطینیوں کا خون بہانے کے سنگین نتائج بھگتنا پڑیں گے۔

مختصر لنک:

کاپی