چهارشنبه 30/آوریل/2025

امریکا کو ایران کے جوہری سمجھوتے سے اسرائیل نے نکلوایا: نیتن یاھو

جمعہ 20-جولائی-2018

اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایران کے ساتھ طے پائے جوہری سمجھوتے سے نکلوانے میں اسرائیل نے کلیدی کردار ادا کیا۔ ان کاکہنا ہے کہ تل ابیب دوسرے ممالک کو بھی ایران کے جوہری پروگرام پر طے پائے معاہدے سے الگ کرنے کے لیے کوشاں ہے۔

اسرائیلی ریڈیو ’کے اے این‘ کے مطابق نیتن یاھو نے ان خیالات کا اظہار حکمراں جماعت ‘لیکوڈ‘ کے ایک اجلاس سے خطاب میں کیا۔

ریڈیو رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس سے قبل اسرائیلی حکومت کی جانب سے ایران کے جوہری پروگرام سے امریکا کو علاحدہ کرنے کا کوئی بیان جاری نہیں کیا۔ یہ اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ ہے۔

ادھر امریکی وزارت خارجہ نے ایران کی جانب سےتہران پر اقتصادی پابندیوں کے معاملے کو عالمی عدالت انصاف میں لے جانے کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ ایران کے پاس امریکا کے خلاف عالمی فوج داری عدالت میں جانے کا کوئی اصولی جواز نہیں۔ ایران اقتصادی پابندیوں سے بچنے کے لیے مختلف حربے استعمال کررہا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی