جمعه 15/نوامبر/2024

تحریک حق واپسی کے شہداء کی تعداد 142 ہو گئی، 16 ہزار زخمی

جمعہ 20-جولائی-2018

فلسطین میں وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ 30 مارچ 2018ء سے غزہ کی پٹی میں جاری تحریک حق واپسی کے شہداء کی تعداد 142 ہوگئی ہے۔  ان میں کئی فلسطینی شہداء بھی شامل ہیں  جن کے جسد خاکی اسرائیلی فوج نے قبضے میں لے رکھے ہیں۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق قبضے میں لیے گئے شہداء کے جسد خاکی کے علاوہ دیگر  شہداء حق واپسی کی تعداد 142ہوگئی ہے جب کہ 16 ہزار 500 زخمی ہوئے۔ 7901 فلسطینی زخمیوں کو موقع پرطبی امداد مہیا کی گئی جب کہ 8695 زخمیوں کو علاج کے لیے اسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ اسرائیلی فوج کی تحویل میں موجود شہداء کے جسد خاکی 9 بتائے جاتے ہیں۔

بیان میں بتایا گیا ہے کہ شہداء میں 18 بچے، دو خواتین، دو صحافی، طبی عملے کے ارکان اور تین معذور بھی شامل ہیں۔ زخمی ہونے والے بچوں کی تعداد 3126 اور خواتین کی تعداد1362 ہے۔ 391 شدید زخمی ہیں اور 3992 کو درمیانے درجے کے زخم آئے ہیں۔

بیان میں بتایا گیا ہے کہ 30 مارچ کے بعد اسرائیلی فوج کے پرامن مظاہرین پرحملوں میں 16 ہزار پانچ سو شہری زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں میں سے 370 کی حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے۔ اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 45 ایمبولینسوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ اسرائیلی فائرنگ سے دو فلسطینی صحافی شہید اور 175 زخمی ہوئے۔

مختصر لنک:

کاپی