شنبه 10/می/2025

فلسطینی مصالحت کے لیے مصر کی تجاویز سے اتفاق ہے: ھنیہ

جمعہ 20-جولائی-2018

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے کہا ہے کہ انہوں نے مصری حکومت کو بتایا دیا ہے کہ فلسطینی دھڑوں کے درمیان صلح کرانے کے لیے قاہرہ کی طرف سے دی گئی تجاویز سے اتفاق ہے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ کے دفتر سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مصری انٹیلی جنس وزیر عباس کامل کوبتایا گیا ہے کہ انہوں نے فلسطینی دھڑوں میں مصالحت کے حوالے سے جو تجاویز پیش کی ہیں وہ قبول ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اسماعیل ھنیہ نے مصری انٹیلی جنس چیف سے ٹیلیفون فوپر بات چیت کی۔ انٹیلی جنس چیف عباس کامل کو مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے فلسطینی دھڑوں میں مصالحت کی ذمہ داری سونپی ہے۔ انہوں نے فلسطینیوں میں مفاہمت کے حوالے سے جو اقدامات کیے ہیں وہ قابل قبول ہیں۔

اسماعیل ھنیہ اور جنرل عباس کامل کے درمیان ہونے والی بات چیت میں فلسطین کی تازہ ترین صورت حال، غزہ کی پٹی میں انسانی بحران کے خاتمے کے لیے مختلف تجاویز، غزہ پر اسرائیلی جارحیت اور فلسطینی دھڑوں کےد درمیان مصالحتی امور پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔

خیال رہے کہ گذشتہ روز حماس کےسیاسی شعبے کے سینیر رکن ڈاکٹر موسیٰ ابو مرزوق نے بھی کہا تھا کہ ان کی جماعت نے مصر کی طرف سے فلسطینیوں میں مصالحت کے لیے پیش کی گئی تجاویز قبول کرلی ہیں۔

واضح رہے کہ مصر فلسطینی دھڑوں کے درمیان مصالحت کے لیے مسلسل کوشاں ہے مگر صدر محمود عباس کے غیر لچک دار رویے اور انتقامی سیاست کے نتیجے میں فلسطینی مصالحتی عمل تعطل کا شکار ہے۔

مختصر لنک:

کاپی