جمعه 15/نوامبر/2024

ملائیشیا میں مہاتیر محمد نے ’قرض اتارو ملک سنوارو‘ اسکیم شروع کردی

جمعرات 19-جولائی-2018

ملائیشیا کی حکومت نے اندرونی اور بیرونی قرضے اتارنے کے لیے  مدد کی خاطر عوام کے دروازوں پر دستک دی ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق ملائیشیا میں قرض اتارو اسکیم کے تحت اب تک تین کروڑ 70 لاکھ ڈالر کی رقم جمع کی جا چکی ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق ملائیشیا کی وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ اس نے قرض اتارو اسکیم کے تحت اس نے اب تک سرکاری خزانےمیں ایک ارب 50 کروڑ ’رنگیٹ‘ جمع کیے ہیں۔ امریکی کرنسی میں یہ رقم 3 کروڑ 70 لاکھ ڈالر بنتی ہے۔

ملایشیا میں قرض اتارو مہم کے تحت عوام سے فنڈ ریزنگ مہم 30مئی کو شروع کی گئی تھی۔ حکومت کا کہنا ہے کہ دو ماہ سے کم عرصے میں عوام نےدل کھول کر حکومت کو عطیات دیے ہیں اور ڈیڑھ ارب رنگیٹ جمع کیے گئے ہیں۔

خیال رہے کہ ملائیشیا کے سرکاری قرضوں کا حکم 2 ارب 47 کروڑ ڈالر ہے جو ملک کی جی ڈی پی کا 80 فی صد ہے۔

ملائیشیا کی موجودہ حکومت نے ملک پرقرضوں کے بھاری بوجھ کی ذمہ داری سابق وزیراعظم نجیب عبدالرزاق پرعاید کی ہے اور کہا ہے کہ سابق حکومت کی غلط معاشی پالیسیوں اور وسیع پیمانے پر بدعنوانی نے ملک قرضوں کے بوجھ تلے دب گیا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی