چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسپین کے کئی شہروں کا اسرائیلی بائیکاٹ مہم میں شمولیت کا اعلان

بدھ 18-جولائی-2018

قابض صہیونی ریاست کے بائیکاٹ کے لیے جاری عالمی تحریک نے دعویٰ کیا ہے کہ اسپین کے کئی شہروں نے صہیونی ریاست کے بائیکاٹ میں شمولیت کا اعلان کیا ہے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق بائیکاٹ تحریک کی طرف سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ اسپین کے کئی بڑے شہروں کی مقامی حکومتوں نے گذشتہ متفقہ طور پر ایک قرارداد منظور کی جس میں فلسطینی قوم کے مسلمہ اور دیرینہ حقوق کی مکمل حمایت، فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی ریاستی دہشت گردی کی مذمت، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اعلان القدس اور امریکی سفارت خانے کی القدس منتقلی اور غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج نے ہاتھوں فلسطینی مظاہرین کے قتل عام کی شدید مذمت کی گئی۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اسپین کے دارالحکومت اور سب سے بڑے شہر میڈریڈ نے بھی اسرائیلی بائیکاٹ کے لیے جاری عالمی تحریک ’BDS‘ کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے۔ میڈریڈ بلدیہ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ نہتے فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی فوج کے طاقت کے استعمال کے حربوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے فلسطینی قوم کے حقوق کی مکمل حمایت کرتی ہے۔

 اس کے علاوہ اسین کے شہر بارسلونا، فالنسی ، بنبلونہ، تیراسا، بادلالونا اور کاتالونیا صوبے کے کئی دوسرے شہروں نے بھی فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی مظالم کی مذمت کرتے ہوئے ’بی ڈی ایس‘ تحریک میں شمولیت کا اعلان کیا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی