شنبه 16/نوامبر/2024

اسرائیلی حکام کا الخلیل میں 40 سال پرانا مکان مسمار کرنے کا فیصلہ

بدھ 18-جولائی-2018

قابض صہیونی حکام نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں بیت امر کے مقام پر ایک فلسطینی کا چالیس سال پرانا گھر مسمار کرنے کا حکم دیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق مقامی فلسطینی سماجی کارکن محمد عوض نے بتایا کہ اسرائیلی فوج اور سول انتظامیہ نے ’کرمی زور‘ یہودی کالونی کے قریب ’الظھر‘ کے مقام پر ایک فلسطینی شہری کے گھر پر چھاپہ مارا اور اہل خانہ کو زدو کوب کرنے کے بعد مکان خالی کرنے کا نوٹس دیا۔

عوض نے بتایا کہ صہیونی حکام نے مالک مکان ابراہیم عبدالحمید احمد ابو ماریہ کو مکان خالی کرنے کا حکم دیا۔ صہیونی حکام کا کہناہے کہ مکان اسرائیلی حکومت کی اجازت کے بغیر تعمیر کیا گیا ہے جب کہ انہوں نے یہ گھر چالیس سال پیشتر تعمیر کیا تھا۔

مختصر لنک:

کاپی