چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیلی فوج کی فلسطینیوں پر ڈرون سے بمباری، دو شہری زخمی

بدھ 18-جولائی-2018

قابض صہیونی فوج نے غزہ کے مشرقی علاقے میں فلسطینیوں کے ایک گروپ پر بغیر پائلٹ کے ڈرون طیارے سے بمباری کی جس کے نتیجے میں کم سے کم دو فلسطینی شہری زخمی ہوگئے۔

مقامی فلسطینی ذرائع کا کہنا ہے کہ قابض فوج نے مشرقی غزہ میں التفاح کالونی میں فلسطینیوں کے ایک گروپ کو بم سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں دو شہری زخمی ہوگئے۔

اسرائیلی بمباری سے زخمی ہونے والے دونوں شہریوں کو غزہ کے شمال میں نڈونیشی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بیان کی جاتی ہے۔

ادھر اسرائیلی فوج کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اس نے غزہ کی پٹی کی سرحد سے گیسی غبارے پھینکنے والے فلسطینیوں کے ایک گروپ کو نشانہ بنایا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی