جمعه 15/نوامبر/2024

فلسطینیوں کی دراندازی کی کوشش ناکام بنانے کا اسرائیلی دعویٰ

منگل 17-جولائی-2018

اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالہ شہر جنین سے سنہ 1948ء کے فلسطینی علاقوں میں داخلے کی کوشش کرنے والے متعدد فلسطینی مزاحمت کاروں کو حراست میں لے کر دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی ہے۔

اسرائیل کے عبرانی ریڈیو ’کے اے این‘ کے مطابق اسرائیلی فوج نے سوموار کوبتایا کہ فلسطینی مزاحمت کاروں کا ایک گروپ سرحدی باڑ عبور کرکے سنہ 1948ء کے مقبوضہ علاقوں میں داخل ہونے کی کوشش کررہا تھا۔ فوج نے نشاندہی پر ان کا تعاقب کیا۔ ان میں سے بعض واپس جنین شہر کی طرف اور بعض سنہ 1948ء کے مقبوضہ علاقوں کی طرف فرار میں کامیاب ہوگئے۔

ریڈیو رپورٹ میں فوج کے حوالے سے بتایا ہے کہ بارڈر سیکیورٹی فورسز نے ایک بیس سالہ فلسطینی نوجوان کو حراست میں لیا ہے جسے تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا گیا ہے۔

قابض فوج کا دعویٰ ہے کہ دراندازی کی کوشش کرنے والے فلسطینی اپنا بیگ چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ اس بیگ سے’کارلو‘ نامی ایک مقامی ہتھیار بھی ملا ہے۔ اس ے علاوہ دیوار کو نقب لگانے کے آلات اور ایک موبائل فون بھی ملا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی