جمعه 15/نوامبر/2024

فلسطینی خاندان کو زندہ جلانے میں ملوث ایک صہیونی مجرم رہا

جمعہ 13-جولائی-2018

اسرائیل کی ایک مقامی عدالت نے سنہ 2015ء میں غرب اردن کے شہر نابلس میں دوما کے مقام پر ایک فلسطینی خاندان کو رات کی تاریکی میں گھر میں بند کرکے زندہ جلا کر شہید کرنے کے سنگین جرم میں ملوث ایک مجرم کو  رہا کردیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق نابلس کے دوابشہ خاندان کے ایک قاتل کو رہا کردیا گیا ہے۔ رہائی پانے والا دہشت گرد سعد ، اس کی اہلیہ اور ایک شیر خوار بیٹے کوگھر میں زندہ جلا کر شہید کرنے میں ملوث ہے۔ عدالت نے حکم دیاہے کہ قاتل کو رہائی کے بعد گھر میں رکھا جائے تاہم اسے ہرممکن سہولیات فراہم کی جائیں۔

ادھر مظلوم دوابشہ خاندان کی طرف سےمرکزاطلاعات فلسطین سے بات کرتے ہوئے قاتل کی رہائی پر گہرےدکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ دوابشہ خاندان کاکہنا ہے کہ بے گناہ فلسطینی شہریوں زندہ جلانے میں ملوث عناصر کو رہا کرنا دہشت گردی کی پشت پناہی کرنے کے مترادف ہے۔

دوابشہ خاندان نے بے گناہ شہریوں کو زندہ جلانے میں ملوث ایک قاتل کی رہائی کو صہیونی ریاست کے مجرموں اور قاتلوں کو تحفظ دینے اور جرائم کی حوصلہ افزائی کرنے کی کوشش قرار دیا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی