جمعه 15/نوامبر/2024

فلسطینی وزارت زراعت نے اسرائیل سے پھلوں کی درآمدات بند کردیں

جمعرات 12-جولائی-2018

اسرائیل کی طرف سے غزہ کی تجارتی راہ داری کرم ابو سالم کے بند کیے جانے کے رد عمل میں غزہ میں وزارت زراعت نے اسرائیل سے پھلوں کی درآمدات پر پابندی عاید کر دی ہے۔

فلسطینی وزارت زراعت کے مارکیٹنگ ڈائریکٹر تحسین السقا نے بتایا کہ صہیونی حکومت نے گذشتہ ہفتے غزہ اور غرب اردن کے درمیان کرم ابو سالم تجارتی گذرگاہ بند کرتے ہوئے غزہ سے سبزیوں کی برآمدات روک تھیں۔ اس کے جواب میں غزہ وزارت زراعت نے اسرائیل سے پھلوں کی خریداری اور ان کی غزہ کو درآمدات پر پابندی عاید کردی ہے۔

السقا نے ’قدس پریس‘ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کی طرف سے غزہ کی تجارتی گذرگاہ بند کیے جانے کے نتیجے میں غزہ کے کاشت کاروں کی مغربی کنارے اور اردن کو سبزیوں کی سپلائی معطل ہونے سے یومیہ ایک لاکھ ڈالر کا نقصان ہو رہا ہے۔

فلسطینی عہدیدار نے خبردار کیا کہ صہیونی ریاست کی جانب سے غزہ کی پٹی پر عاید کردہ پابندیوں میں مزید سختی کرنے کے نتیجے میں غزہ میں زراعت کا شعبہ بری طرح متاثر ہوسکتا ہے۔ بالخصوص آئندہ ستمبر سے شروع ہونے والے سبزیوں کےموسم میں غزہ کے کاشت کاروں کوغیرمعمولی نقصان کا اندیشہ ہے۔

مختصر لنک:

کاپی