چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیلی فوج کا الخلیل کے گورنر کے گھر پر دھاوا، توڑپھوڑ اور لوٹ مار

اتوار 8-جولائی-2018

قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے جنوبی شہر الخلیل کے گورنر کامل حمید کے گھر پر دھاوا بولا اور گھر میں گھس کرخواتین اور بچوں کو زدو کوب کرنے کے ساتھ قیمتی سامان کی توڑپھوڑ اور لوٹ مار کی۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق ہفتے کو علی الصباح اسرائیلی فوج کی بھاری نفری نے بیت لحم شہر میں  واقع الخلیل کے گورنر کی رہائش گاہ کا محاصرہ کیا۔

شہر کےوسط میں واقع شاہین چوک میں اسرائیلی فوج کی بھاری نفری نے کامل حمید کے گھر کی چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے گھر میں گھس کر ان کے اہل خانہ کو ہراساں کیا۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ صہیونی فوج کی بھاری نفری نے کارروائی کے دوران کامل حمید کے گھر کو گھیرے میں لیے رکھا اور کسی فلسطینی کو گھرکی طرف جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے نامہ نگار کے مطابق قابض فوج نے الخلیل کےگورنر کے گھر میں گھس کر توڑپھوڑ کی اور نقدی اور قیمتی زیورات لوٹ لیے۔

اس موقع پر فلسطینی شہریوں نے صہیونی فوج کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور قابض فوج پر سنگ باری کی گئی۔ اسرائیلی فوج نے احتجاج کرنے والے فلسطینیوں پر آنسوگیس کی شیلنگ کی اور دھاتی گولیوں سے انہیں نشانہ بنایا۔

مختصر لنک:

کاپی