پنج شنبه 01/می/2025

اسرائیلی فوج نے فلسطینی شہریوں کے پانی کے پائپ بھی غصب کرلیے

اتوار 8-جولائی-2018

قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے علاقے وادی اردن میں بردلہ کے مقام پر موجود پانی کے پائپ بھی چھین لیے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق بردلہ کے مقامی فلسطینی شہریوں نے اپنی مدد آپ کے تحت پانی کے پائپ خرید کر قصبے میں پہنچائے جنہیں ایک قریبی پانی کے نالے تک بچھایا جانا تھا مگر قابض فوج نے فلسطینیوں کو پائپ لائن بچھانے سے روکنے کے ساتھ ان کے لائے گئے پائپ بھی غصب کرلیے۔

مقامی ذرائع نے مرکزاطلاعات فلسطین کو بتایا کہ فلسطینیوں کے پائپ غصب کرنے کا یہ پہلا واقعہ نہیں۔ اسرائیلی فوج اور یہودی آباد کار آئے روز فلسطینیوں کی املاک پر غاصبانہ قبضہ کرتے اور فلسطینی کسانوں کو ان کی قیمتی اراضی اور املاک سے محروم کرتے ہیں۔

خیال رہے کہ وادی اردن میں فلسطینی آبادی کی تعداد 10 ہزار ہے۔ ان میں سے زیادہ تر فلسطینی گلہ بانی اور زراعت کے پیشے سے وابستہ ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی