جمعه 15/نوامبر/2024

غزہ کی تعمیر نواسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی سے مشروط:اسرائیلی صدر

جمعرات 5-جولائی-2018

اسرائیلی صدر رؤف ریفلین نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ان کی حکومت جنگ سے تباہ حال غزہ کی کی تعمیر نو میں مدد دینے کی ایسی کسی تجویز پر اس وقت تک غور نہیں کرے گاجب تک غزہ میں یرغمال بنائے گئے اسرائیلی فوجیوں کو رہا نہیں کیا جاتا۔ ان کا کہنا ہے کہ غزہ کی تعمیر کرنا ہے تو پہلے ’حماس‘ اسرائیلی قیدیوں کو رہا کرے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق ایک بیان میں اسرائیلی صدر نے کہا کہ اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] نے ہمارے کئی شہریوں کو جنگی قیدی بنا رکھا ہے۔ ہم غزہ کی تعمیر نو کے بجائے غزہ میں قید اپنے فوجیوں اور شہریوں کی رہائی کے لیے کوشاں ہیں۔

اسرائیلی صدر نےان خیالات کا اظہار سنہ 2014ء کی جنگ میں فلسطینی مزاحمت کاروں کے ہاتھوں غزہ میں قتل ہونے والے اسرائیلی فوجیوں کی یاد میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب میں کیا۔

خیال رہے کہ غزہ کی پٹی پر اسرائیل نے بارہ سال سے بدترین معاشی محاصرہ مسلط کر رکھا ہے۔ قابض صہیونی ریاست کی طرف سے تعمیراتی سامان، ماکولات، مشروبات اور دیگر بنیادی ضرورت کے سامان کی ترسیل پر پابندی عاید کر رکھی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی