ملائیشیا کی ایک سول عدالت نے زیرحراست سابق وزیراعظم نجیب عبدالرزاق کو ایک ملین ڈالر کے مساوی رقم کی ضمانت کےعوض رہا کرنے کی اجازت دی ہے۔
کرپشن کے الزام میں گرفتار نجیب عبدالرزاق ایک رات جیل میں رہے۔ ان کے خلاف مقدمہ کی کارروائی آگے بڑھائی جا رہی ہے۔
سابق وزیراعظن کے تین بیٹوں کی جانب سے اپنے والد کے خلاف عاید چار مقدمات کی ضمانت کے لیے رقم جمع کرائی۔ ان میں سے تین مقدمات امانت میں خیانت اور ایک اختیارات کے ناجائز استعمال کا ہے۔
کمرہ عدالت میں سابق وزیراعظم کے حامیوں کی بڑی تعداد جمع تھی۔ انہوں نے نجیب عبدالرزاق کے حق اور ان کی فوری رہائی کے لیے نعرے بھی لگائے۔
اس موقع پر صحافیوں اور پولیس کے درمیان کشیدگی بھی پیدا ہوئی۔ پولیس کے لاٹھی چارج سے کم سےکم چار افراد معمولی زخمی ہوگئے۔ ایک زخمی کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ پولیس سربراہ نے صحافیوں کی شکایت کو نظرانداز کردیا۔