جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیلی فوج کا سرچ آپریشن، غرب اردن، القدس سے 13 فلسطینی گرفتار

بدھ 4-جولائی-2018

اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں کے دوران ایک درجن سے زاید فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق سرچ آپریشن میں قابض فوج نے گھروں میں گھس کرخواتین اور بچوں کو زدو کوب کیا، گھروں میں قیمتی سامان کی توڑپھوڑ کی اور نقدی وزیورات کی بڑی مقدار لوٹ لی گئی۔

اسرائیلی فوج کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ غرب اردن اور القدس میں تلاشی کی کارروائیوں میں متعدد اشتہاریوں سمیت 13 فلسطینیوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ حراست میں لیے جانے والوں کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقامات پر منتقل کردیا گیا ہے۔

قابض فوج نے بیت لحم میں الدھیشہ پناہ گزین کیمپ سے دو فلسطینیوں کو حراست میں لیا جب ک دو کو تقوع اور بیت فجار سے دو فلسطینیوں کو رام اللہ کے نواحی علاقے دیر ابومشعل تین کو طولکرم سے گرفتار کیاگیا۔

اطلاعات کے مطابق اسرائیلی فوج کے سرچ آپریشن کے دوران شہری نعرے لگاتے ہوئے سڑکوں پرنکل آئے اور کئی مقامات پر فلسطینی مظاہرین اور اسرائیلی فوج کے درمیان بھی تصادم ہوا۔

مختصر لنک:

کاپی