اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق صہیونی ریاست کےوزیراعظم بنجمن نیتن یاھو آئندہ ہفتے روس کے دورے کے دوران ماسکو میں اسرائیلی صدر ولادی میر پیوتن سے ملاقات کریں گے۔
عبرانی ٹی وی 2 کے مطابق نیتن یاھو آئندہ بدھ کو ماسکو جائیں گے جہاں وہ اسی روز ماسکو میں ہونے والے فٹ بال ورلڈ کپ کے میچ بھی دیکھیں گے۔
خیال رہے کہ نیتن یاھو رواں سال کے دوران دو بار روس کا دورہ کرچکے ہیں۔ انہوں نے آخری بار 9 مئی کو روس کا دورہ کیا تھا۔ اس دورے کے دوران نیتن یاھو اور ولادی میر پیوتن کے درمیان ہونے والی بات چیت میں علاقائی مسائل بالخصوص شام کے تنازع پر بات چیت کی گئی تھی۔
وسط جون کو روسی صدر اور نیتن یاھو کے درمیان ٹیلفیون پر بات چیت ہوئی تھی جس میں شامل میں ایران کی سرگرمیوں پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔ اسرائیل نے روس سے شام میں ایران کی عسکری مداخلت کم کرنے پر زور دیا تھا۔