ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے کہا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ عن قریب سابق وزیراعظم جیب عبدالرزاق کا ٹرائل شروع ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم کے خلاف کرپشن کےالزامات کےشواہد جمع کیے جا رہے ہیں۔ عن قریب ان کے خلاف عدالتی کارروائی کا آغاز ہوگا۔
انڈونیشیا میں ملائیشیا کے سفارت خانے میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں وزیراعظم مہاتیر محمد نے کہا کہ سب لوگ یہ پوچھتے ہیں کی سابق وزیراعظم نجیب رزاق کی کرپشن کا کیا بنے گا تو میں کہتا ہوں کہ توقع ہے کہ ان کے خلاف عدالتی کارروائی عن قریب شروع ہوجائے گی۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم کی کرپشن کے حوالے سے ٹھوس شواہد موجود ہیں۔ ان کے خلاف عدالتی کارروائی میں کوئی رکاوٹ نہیں ہوگی۔
انہوں نے مزید کہا کہ منگولی فیشن ماڈل کے سنہ 2005ء میں ہونے والے قتل کی بھی دوبارہ تحقیقات شروع کی جائیں گی۔