جمعه 15/نوامبر/2024

قابض اسرائیلی فوج کا غرب اردن میں کریک ڈاؤن،22 فلسطینی گرفتار

جمعہ 29-جون-2018

قابض اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں گھر گھر تلاشی کی کاررائیوں کے دوران 22 فلسطینی شہریوں کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔ گرفتار فلسطینیوں میں سابق اسیران بھی شامل ہیں۔

اسرائیلی فوج کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ تلاشی کی کارروائیوں میں 13 اشتہاری شامل ہیں جو اسرائیلی تنصیبات اور یہودی آباد کاروں پر مزاحمتی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کی وجہ سے سیکیورٹی اداروں کو مطلوب تھے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے غرب اردن میں جمعرات کی شام گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں کے دوران فلسطینیوں کے گھروں میں توڑپھوڑ کی، طلائی زیورات اور بڑی مقدارمیں نقدی لوٹ لی۔

اسرائیلی فوج نے جبل الشمالی میں کارروائی کے دوران عوامی محاذ کے رہ نما محمد صبیح طنجہ، جسر التیتی میں وائل الفقیہ اور دیگر فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔

ادھر نابلس میں مادما کے مقام پر اسرائیلی فوج کی کارروائیوں میں ثابت نصار کو حراست میں لیا گیا۔ اس کے علاوہ سابق اسیر محمد سعید عواد کو عورتا کے مقام سے حراست میں لیا گیا۔

قابض فوج نے جنوب مشرقی نابلس میں عورتا کے مقام پر محمد سعید عواد اور دیگر فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔

جنوبی نابلس میں اسرائیلی فوج نے دو فلسطینی بچوں جن کی عمریں 17 سال ہیں کو حراست میں لے لیا۔

ادھر الخلیل شہر میں اسرائیلی فوج نے بیت لحم میں گھر جاتے ہوئے ایک فلسطینی خاتون کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔ مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق صہیونی انٹیلی جنس حکام نے53 سالہ روضہ محمد ابو عیشہ  کو بیت المقدس سے واپسی پر گرفتار کیا گیا۔

ادھر غرب اردن کے شمالی شہر طوباس میں اسرائیلی فوج نے گھر گھر تلاشی کے دوران 3 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔ جب کہ شہر کے شمالی قصبے حلحول سے چار فلسطینیوں کو گرفتار کیا۔

قابض فوج نے بیت لحم میں دو فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔ شمالی رام اللہ میں جلزون اور بیت ریما سے متعدد فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔

مختصر لنک:

کاپی