پنج شنبه 01/می/2025

غلطی سے رہا ہونے والے قیدی کو اس کی اہلیہ پھر جیل چھوڑ آئی!

جمعرات 28-جون-2018

امریکی ریاست کولو راڈو کی ایک جیل میں قید شخص کی رہائی کا عجیب واقعہ پیش آیا۔

تفصیلات کے مطابق جیل حکام نے غلطی سے ایک شخص کو رہا کیا اور وہ اپنے گھر جا پہنچا۔ اس کی بیوی اسے دیکھ کر خوش ہونے کے بجائے پریشان ہوگئی اور اسے اپنی گاڑی میں بٹھا کر دوبارہ جیل حکام کے حوالے کردیا۔

مقامی میڈیا کے مطابق ریاست کولوراڈو کے علاقے میسا میں قائم ایک جیل کے حکام نے غلطی سے’رینرسن‘ نامی ایک قیدی کو رہا کردیا۔ حکام کو ایک دوسرے شخص کو رہا کرنے کا کہا گیا تھا کہ جیلروں کو مغالطہ ہوا اور وہ رینرسن کو رہا کربیٹھے۔

رینرسن کے خلاف عدالت میں مقدمہ چل رہا ہے اور اس شہریوں کو دھمکانے،بدسلوک کرنے اور دوسروں کی املاک پر قبضہ کرنے جیسے الزامات عاید کیے گئے ہیں۔

برطانوی اخبار ’انڈی پنڈنٹ‘ کے مطابق 38 سالہ رینرسن رہائی کے بعد اپنے گھر پہنچا تو دو گھنٹے کے اندر اندر ہی اس کی اہلیہ نےاسے دوبارہ جیل پہنچا دیا۔

حیرت کی بات یہ ہے کہ بیوی اپنے شوہر کی رہائی پر خوش ہونے کے بجائے پریشان ہوگئی اور اس نے شوہر کو دوبارہ جیل پہنچا دیا۔ جیل حکام نے غلطی سے رہا ہونے والے قیدی کو دوبارہ جیل میں پہنچانے پر خاتون کا شکریہ ادا کیا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی