اسلامی تحریک مزاحمت[حماس] کا ایک اعلیٰ سطحی وفد گذشتہ روز روس کے سرکاری دورے پر ماسکو پہنچا جہاں وفد نے روسی حکام سے بھی ملاقات کی۔
حماس کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ جماعت کا ایک وفد روس کے دورے پر ماسکو پہنچ گیا ہے۔ وفد میں حماس کے سیاسی شعبے کے ارکان شامل ہیں اور وفد کی قیادت ڈاکٹر موسیٰ ابو مرزوق کررہے ہیں۔
بیان کے مطابق حماس کا وفد روسی وزیرخارجہ سیرگی لافروف اور وزارت خارجہ کے دیگر حکام سے بات چیت کرے گا۔