جمعه 15/نوامبر/2024

مشقوں کی آڑ میں قابض فوج نے 21 فلسطینی خاندان بے گھر کر دیے

ہفتہ 23-جون-2018

قابض صہیونی فوج نے وادی اردن میں جنگی مشقوں کی آڑ میں وہاں پر بسنے والے 21 فلسطینی خاندانوں کو گھر خالی کرنے کے نوٹس جاری کیے ہیں۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق وادی اردن میں مقامی سماجی کارکن معتز بشارات نے بتایا کہ صہیونی فوج نے وادی کے حمصہ الفوقا کے مقام میں رہنے والے 21 فلسطینی خاندانوں کو مکان خالی کرنے کا حکم دیتے ہوئے آج ہفتے کے اندر مکان خالی کرنے کا حکم دیا ہے۔ قابض فوج کا کہنا ہے کہ وہ آئندہ منگل سے اس علاقے میں مشقیں شروع کر رہی ہے۔

صہیونی فوج کی طرف سے کہا گیا ہے کہ صبح چھ بجے سے رات آٹھ بجے تک فلسطینی اپنے گھر خالی کردیں اور ایک ہفتے تک مشقوں کے دوران دن کے اوقات میں وہ گھروں کو نہ آئیں۔

مختصر لنک:

کاپی