جمعه 15/نوامبر/2024

شمالی کوریا بدستور قومی سلامتی کےلیے خطرہ ہے: امریکا

ہفتہ 23-جون-2018

امریکی حکومت نے شمالی کوریا کے ساتھ امن مذاکرات کی بحالی کی کوششوں کے باوجود پیانگ یانگ کو امریکا کی قومی سلامتی کے لیے بدستور خطرہ قرار دیا ہے۔

خبر رساں اداروں کے مطابق امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے کانگریس کو بھیجے ایک مکتوب میں کہا ہے کہ اگرچہ شمالی کوریا کے سربراہ کے ساتھ ملاقات کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی میں کمی آئی ہے مگر شمالی کوریا کی طرف سے امریکی قومی سلامتی کولاحق خطرات کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا۔

خیال رہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور شمالی کوریائی مرد آہن کیم جونگ اون کے درمیان 12 جونکو سینگا پور میں تاریخی ملاقات ہوئی تھی۔

اس ملاقات کے بعد ٹرمپ نے ایک ٹویٹ میں کہا تھا کہ پیانگ یانگ کی جانب سے لاحق جوہری خطرہ اب ٹل گیا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی