جمعه 15/نوامبر/2024

کینیڈا میں بہترین پناہ گزین کا ایوارڈ فلسطینی دو شیزہ کے نام

جمعہ 22-جون-2018

کینیڈا میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے اداروں نے ایک فلسطینی دو شیزہ سارہ ابوالخیر کو سال 2018ء کی سب سے بہترین ’پناہ گزین‘ قرار دیتے ہوئے اسے سال دو ہزار اٹھارہ کا ایوارڈ دیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق سارہ ابوالخیر کا تعلق غزہ کی پٹی کےشمالی علاقے جبالیا سے ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ ’فیس بک‘ پر پوسٹ ایک بیان میں سارہ نے لکھا کہ ’میں اپنی اس عظیم کامیابی کو اپنی قوم اور اس کی آزادی کے نام ہدیہ کرتی ہوں۔ یہ میری طرف سے غزہ میں صبرو استقلال کا مظاہرہ کرنے عوالے میرے خاندان، شہداء کی ماؤں، پاکیزہ بیٹیوں کے لیے بھی ہدیہ ہے اور یہ سب کچھ میرے شوہر کی کوششوں کا ثمر ہے‘۔

سارہ اس وقت کینیڈا کے شہر ٹورانٹوں میں قیام پزیر ہیں۔ انہوں میں کینیڈا میں آنے کے بعد پناہ گزینوں کے حقوق کے لیے نمایاں خدمات انجام دیں، مقامی تعلیمی اداروں اور طلباء تنظیموں کے ساتھ مل کر کام کیا اور پناہ گزینوں کے بچوں کو تعلیم دلوانے لیے بھرپور سماجی خدمات مہیا کیں۔

مختصر لنک:

کاپی