شنبه 16/نوامبر/2024

تحریک فتح کے اسیران کا مطالبات کے حق میں بھوک ہڑتال کرنے کی دھمکی

ہفتہ 16-جون-2018

غزہ سے تعلق رکھنے والے تحریک فتح کے اسیران نے اعلان کیا ہے کہ وہ فلسطینی اتھارٹی اور اس کی حکومت کی جانب سے اپنے اعزازیے کو روکے جانے پر عیدالفطر کے تیسرے روز سے بھوک ہڑتال شروع کر رہے ہیں۔

اسیران کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی ان کے خلاف متعصبانہ رویہ رکھتی ہے اور وہ مغربی کنارے سے تعلق رکھنے والے فتح کے اسیران کے ساتھ کافی بہتر رویہ رکھتی ہے۔

انہوں نے فلسطینی اتھارٹی سے مطالبہ کیا کہ وہ جلد ازجلد ان قیدیوں کا ماہانہ اعزازیہ جاری کرے۔

مختصر لنک:

کاپی