قابض اسرائیلی فوج نے الخلیل سے ایک فلسطینی نوجوان کو چاقو رکھنے کے الزام میں گرفتار کر لیا۔
اسرائیل کے روزنامہ یدیعوت احرونوت کے مطابق ایک فلسطینی نوجوان الخلیل میں مسجد ابراہیمی کے قریب اپنے کپڑوں میں ایک چاقو چھپا کر لا رہا تھا۔
اخبار کے مطابق فلسطینی شہری کو اسرائیل کے بارڈر گارڈ نے حراست میں لے لیا اور اس کو تفتیش کے لئے منتقل کردیا۔
مقبوضہ مغربی کنارے میں چاقو اور تیز دھار آلے رکھنے کے الزام میں تقریبا روزانہ گرفتاریاں کی جاتی ہیں۔ ان فلسطینیوں پر الزام لگایا جاتا ہے کہ وہ ان ہتھیاروں سے اسرائیلی فوجیوں اور آبادکاروں پر حملہ کرنا چاہتے ہیں۔