اسلامی تحریک مزاحمت ۔ حماس نے اسرائیلی وزیر کی طرف سےحماس کو غزہ میں نہ ختم کرنے کے تبصرہ پر بیان دیا کہ یہ تحریک کی مسلسل مزاحمتاور جدوجہد کی کامیابی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسرائیلی وزیراویگڈور لائیبرمین نے حال ہی میں ایک تبصرے کے دوران کہا کہ غزہ میں حماس کو ختمکرنے کی جتنی مذموم کوششیں کی گئی وہ سب خاک میں مل گئیں ہیں لہذا یہ اس بات کاثبوت ہے کہ تحریک اپنے قومی مقاصد حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئی ہے۔
اسلامیتحریک مزاحمت ۔ حماس۔ کے ترجمان فوزی برھوم نے واضح کیا کہ اسرائیلی وزیرلائبرمین اور فلسطینی اتھارٹی کے اہمرہنما عزام الاحمد کے بیانات میں کافی مواقفت پائی جاتی ہیں جس کے مطابق انہوں نےاس بات کا اعادہ کیا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی اور اسرائیل کے مشترکہ منصوبہ بندی اورشراکت سے غزہ میں اسلامی تحریک حماس کو مکمل طور پر ختم کرنے کی تمام مکروہ سازشیںناکامی سے دوچار ہوئیں ہیں۔
فوزی برھوم نے مزید کہا ہے کہ اسرائیل اور فلسطینیاتھارٹی کی حماس کے خلاف کی گئِیں تمام سازشیں اپنے انجام کو پہنچ چکی ہیں اورفلسطینی عوام پریہ تمام سازشیں روز روشن کی طرح عیاں ہیں ان مکروہ سازشوں کی وجہسے فلسطینی عوام میں جدوجہد آزادی اور اتحاد کی فضا پیدا ہونے کے ساتھ ساتھ مزاحمتکی نئی لہر پیدا ہوئی ہے
واضح رہے کہ اسرائیلی وزیر لائبرمین نے اس بات کو قبول کیا ہے کہ غزہ میں اسلامی تحریک مزاحت۔ حماس کو ختم کرنےاور اہالیان غزہ کے دلوں میں حماس کے خلاف نفرت بھڑکانے کی تمام بیرونی مکروہسازشیں ناکام ہوئیں۔