قابض اسرائیلی فوج نے جمعرات کے روز فلسطینی رکن پارلیمان کے گھر پر چھاپہ مارا اور چھاپہ مار کارروائی میں ان کے بیٹے کو گرفتار کر کے لے گے۔ تفصیلات کے مطابق قابض اسرائیلی فوج نے غرب اردن کے شہر طولکرم میں فلسطینی رکن پارلیمان فتحی قرعاوی کے گھر پر چھاپہ مار کارروائی کے دوران ان کے بیٹے کو گرفتار کر لیا.
قددس پریس کے مطابق قابض اسرائیلی فوج نے فتحی قرعاری کے گھر پر دھاوا بولا، گھر میں موجود چیزوں کی توڑ پھوڑ کے بعد ان کے بیٹوں حازم اور مومن کو تشدد کا نشانہ بنایا۔
قدس پریس کے مطابق فتحی قرعاوی کے بیٹے مومن پر اسرائیلی فوج کے تشدد کے نتیجے میں انہیں نروس بریک ڈاون ہو گیا بعد ازاں انہیں قریب ہی موجود ہسپتال منقتل کر دیا گیا۔ قابض اسرائیلی فوج نے فتحی قرعاوی کے اہل خانہ کو زدوکوب اور ہراسان کرنے کے ساتھ ساتھ گھر کی تمام چیزوں کی توڑ پھوڑ کی اور جاتے ہوئے فلسطینی قانون ساز فتحی قرعاوی کے تیس سالہ بیٹے بارا قرعاوی کو گرفتار کر کے ساتھ لے گئے۔
فلسطین قانون ساز فتحی قرعاوی نے سوشل میڈیا کی ویب سائٹ فیس بک کے اپنے پیج پر وضاحت کی کہ قابض اسرائیلی فوج نے ان کے گھر پر دھاوا بولا اور اہل خانہ کو زدوکوب اور ہراساں کرنے کے بعد ان کے دو بیٹوں مومن اور حازم کر تشدد کا نشانہ بنایا
انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیلی فوجیوں نے اپارٹمنٹ کے دروازوں سمیت ان کے بیٹوں کی چیزوں کی بھِی توڑ پھوڑ کی۔
واضح رہے کہ قابض اسرائیلی فوج نے کچھ عرصہ قبل 6 جون کو بھی ان کے گھر پر دھاوا بولا تھا اور ان کے فرزند حازم کو گرفتار کر لیا گیا تھا۔ حازم کو پت تکیا کے تفتیشی حراستی مرکز میں رکھا گیا جہاں سے حال میں حازم رہا ہوئے تھے۔
واضح رہے کہ اسلامی تحریک مزاحمت ۔ حماس کے اعلی عہدیدار فلسطینی رکن پارلیمان فتحی قرعاوی پہلے بھِی مختلف اوقات میں اسرائیلی جیلوں میں اپنی زندگی کی دس بہاریں گزاریں چکے ہیں۔