اسرائیلی جیل میں قید ایک فلسطینی شہری کو پندرہ سال کے بعد رہا کردیا گیا۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق رہائی پانے والے 44 سالہ خالد حسن عبداللہ القاضی کا تعلق غرب اردن کے علاقے رفح سے ہے۔ اسے اسرئیلی فوج نے 11 دسمبر 2003ء کو حراست میں لیا تھا۔ اس پر اسلامی جہاد سے تعلق کے الزام میں مقدمہ چلایا گیا اور چودہ سال پانچ ماہ قید کی سزا سنائی گئی تھی۔