یکشنبه 17/نوامبر/2024

’بدبُودار‘ نیتن یاھو، کذاب اور نہتے فلسطینیوں کا قاتل ہے:شمالی کوریا

منگل 12-جون-2018

شمالی کوریا نے صہیونی ریاست کے وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ نیتن یاھو’بد بودار‘ کذاب اور نہتے فلسطینیوں کا ’قاتل‘ ہے اور وہ امریکا اور شمالی کوریا کےدرمیان بہتری کی طرف گامزن تعلقات میں رخنہ ڈالنے کی سازش کررہا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق شمالی کوریا کے وزیرخارجہ ری یونگ نے ان خیالات کا اظہار سینگاپور میں ہونے والی شمالی کوریا امریکا سربراہ کانفرنس سے ایک روز قبل جاری کیا۔ انہوں نے کہا کہ نیتن یاھو سینگا پور میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرپ اور شمالی کوریائی لیڈر کم جونگ اون کے درمیان ہونے والی ملاقات کوناکام بنانے کی سازشیں کرہے ہیں۔ نیتن یاھو ہم سے نفرت کرتا ہے اور وہ امریکا ساتھ ہمارے بہتر ہوتے تعلقات کو خراب کرنا چاہتا ہے۔

ری یونگ نے مزید کہا کہ نیتن یاھو جنگ پراکساتا اور بے گناہ لوگوں کے قتل کا مجرم ہے۔

ری یونگ کا یہ بیان اسرائیل کے عبرانی اخبار ’یدیعوت احرونوت‘ کی ویب سائیٹ پر عبرانی زبان میں ترجمے کے ساتھ شایع ہوا ہے۔ یہ بیان اسرائیلی وزیراعظم کی اس ویڈیو کے سوشل میڈیا پروائرل ہونے کے بعد سامنے آیا ہے جس میں ہاتھ میں ایک گلاس اٹھائے ایران کو خشک سالی سے نمٹنے کی تجویز دیتے دکھایا گیا ہے۔

ری یونگ نے مزید کہا کہ ایک ایسے وقت میں جب کہ ہمارے لیڈر کم جونگ اون اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سینگا پور میں ملاقات کی تیاری کررہے ہیں ٹرمپ اس ملاقات کو ناکام بنانے پر تلا ہوا ہے۔ بدبودار نیتن یاھو جنگوں پر اکساتا اور یورپ میں اس کا اثرو روسوخ ایران کو تنہا کرنا ہے۔

خیال رہے کہ دو روز قبل سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں نیتن یاھو نے ایران سے کہا تھا کہ وہ اپنے خشک سالی کے بحران اور پانی کی قلت سے نمٹے۔ اس کے جواب میں ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا تھاکہ بچوں کا قاتل نیتن یاھو یورپ میں جا کر خود کو مظلوم ثابت کرنے کی بھونڈی کوشش کرتا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی