اسرائیل کے عبرانی ٹی وی ۱۰ نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ پولیس وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو اور ان کی اہلیہ کے خلاف کرپشن کیسز کی منگل سے دوبارہ سماعت شروع کررہی ہے۔
عبرانی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تفتیش کار وزیراعظم نیتن یاھو اور ان کی اہلیہ سے کرپشن سے متعلق سوال جواب ایک ہی وقت میں مختلف مقامات پر کریں گے۔
نیتن یاھو سے کرپشن کیسز 1000 اور 2000 کے بارے میں پوچھ تاچھ کی جائے گی جب کہ سارہ نیتن یاھو سے دیگر کرپشن الزامات پر سوال جواب ہوں گے۔ دونوں سے اس حوالے سے وعدہ معاف گواہوں کے بیانات بارے بھی پوچھ گچھ ہوگی۔