اسرائیلی آبادکاروں نے نابلس کے علاقے میں ایک فلسطینی لائیو اسٹاک فارم کو آگ لگا دی۔ تفصیلات کے مطابق شر پسند یہودی آبادکاروں نے غرب اردن کے شمال میں واقع نابلس کے علاقے برین میں ایک فلسطینی لائیو اسٹاک کو آگ لگا کر خاکستر کر دیا۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے نمائندے کے مطابق یہودی آبادکاروں کے گینگ نے آگ لگانے سے پہلے مختلف رنگوں کے سپرے سے نسلی امتیاز پر مبنی فقرے فارم کی صحن میں لکھے۔
فلسطین اراضی پر موجود غیر قانونی اسرائیلی بستی یتزر کے قریب فلسطینی لائیو اسٹاک کے مالک بشیر قدوس نے واضح کیا کہ فارم میں بھیڑوں کے چارے کا کافی ذخیرہ موجود تھا