مراکش کی حکومت کا کہنا ہے کہ فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کے محصورین کے لیے شاہ محمد ششم کی ہدایت پر بھیجا گیا امدادی سامان مصر کے راستے جلد غزہ پہنچایا دیا جائے گا۔
مراکش کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امدادی سامان سے لدا مراکش کا چوتھا مال بردار جہاز بھی منگل کے روزقاہرہ کے ہوائی اڈے پر اترا۔ تمام سامان قاہرہ پہنچنے کے بعد ٹرکوں پر لاد کر سامان غزہ لے جایا جائے گا۔
امدادی سامان میں خوراک، ملبوسات اور غزہ کی پٹی میں ایک فیلڈ اسپتال کا ضروری سامان شامل ہے۔
مراکشی حکومت کا کہنا ہے کہ غزہ کی پٹی میں نہ صرف وہ فیلڈ اسپتال قائم کرے گا بلکہ اس کی تمام ضروریات خود پوری کرےگا۔ اس اسپتال کے قیام کا مقصد غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج کی جارحیت کے نتیجے میں زخمی ہونے والے فلسطینیوں کو فوری طبی سہولت مہیا کرنا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ رباط کی طرف سے مجموعی طور پر 113 ٹن سامان لایا جا رہا ہے۔ ان میں 56.5 ذٹن غزہ کی پٹی، 56.5 رام اللہ اور القدس کے لیے لایا گیا ہے۔امدادی سامان میں کپڑوں کے5000 سوٹ اور 25 ٹن ادویات شامل ہیں۔