شنبه 16/نوامبر/2024

غرب اردن: اسرائیلی فوجی چوکی پر دستی بموں سےحملہ

منگل 5-جون-2018

فلسطین کے دریائے اردن کے مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں بیت امر کےمقام پر قائم اسرائیلی فوج کی ایک چوکی پر فلسطینی نوجوانوں نے دیسی ساختہ دستی بموں سے حملے کیے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے نامہ نگار کے مطابق فلسطینی نوجوانوں کی جانب سے منگل کو علی الصباح ایک فوجی کنٹرول ٹاور پر دستی بموں سے حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں کیمپ میں زور دار دھماکےہوئے اور فوجیوں کو بھاگتے دیکھا گیا ہے۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ چیک پوسٹ پر دستی بموں سےحملے کےبعد قابض فوجیوں میں خوف وہراس پھیلا گیا۔ واقعے کے بعد عتصیون فوجی کیمپ سے مزید نفری بھی طلب کی گئی ہے۔ دوسری جانب اسرائیلی فوج نے چیک پوسٹ کےاطراف میں فلسطینی شہریوں کی تلاشی اور گاڑیوں کی چیکنگ کا سلسلہ بھی شروع کردیا۔

اسرائیلی فوج نے بیت امر کو فوجی علاقہ قرار دے کر ہرطرح کی آمدرفت بند کردی اور گھر گھر تلاشی کا سلسلہ شروع کردیا۔

مختصر لنک:

کاپی