اسرائیلی حکومت نے فلسطین کے علاقے غرب اردن کے جنوبی شہر بیت لحم میں یہودی آباد کاروں کے لیے ایک کار آڈیٹوریم اور کار شوروم قائم کرنے کی منظوری دی ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق یہ کار شوروم بیت لحم کے نواحی علاقے الخضر میں قائم کی جائے گی۔
مقامی سماجی کارکن اور نسلی دیوار کے خلاف سرگرم کمیٹی کے مندوب حسن بریجیہ نے بتایا کہ صہیونی حکام کی طرف سے ایک آرڈر جاری کیا گیا ہے جس میں کار شوروم کی آڑ میں نئی عمارتیں، دفاتر اور رہائش گاہیں تعمیر کی جائیں گی۔
بریجیہ کا کہنا تھا کہ صہیونی حکام نے کاروں کے شوروم کے لیے ’خلہ الفحم‘ کی جگہ پر فلسطینی اراضی غصب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ صہیونی حکام چند ماہ قبل بھی اس علاقے کے ایک پلاٹ پر قبضہ کرچکے ہیں۔