سعودی عرب کے حکام کے مطابق یمن میں حوثی شدت پسندوں نے سرحد پار سے حملہ کرکےچھ سعودی فوجیوں کو ہلاک کردیا۔
سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی’ایس پی اے‘ کے مطابق یمن کی سرحد پر متفرق واقعات میں چھ فوجی اہلکار وطن کی سرحدوں کی حفاظت کی ذمہ داری انجام دیتے ہوئے حوثیوں کے حملے میں جاں بحق ہوگئے۔ اس واقعے کی مزید تفصیل جاری نہیں کی گئی۔
خیال رہے کہ 26 مارچ 2015ء کو سعودی عرب کی قیادت میں یمن میں باغیوں کے خلاف فوجی آپریشن شروع کیا گیا تھا۔ اس آپریشن کے آغاز کے بعد اب تک یمنی باغی مسلسل سعودی عرب پر حملے کررہےہیں۔ حملوں میں بیلسٹک میزائل بھی استعمال کیے جاتے ہیں۔