اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے سیاسی شعبے کے سینیر رکن ڈاکٹر موسیٰ ابو مرزوق نے صدر محمود عباس کی خرابی صحت پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ فلسطینی قیادت کو صدر عباس کی بیماری کے دوران اہم فیصلے کرنے چاہئیں۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اپنے ایک بیان میں حماس رہ نما نے کہا کہ صدر عباس کی صحت روز بہ روز خراب سے خراب تر ہوتی جا رہی ہے۔ ایسے میں فلسطینی قیادت کو موثر اور ذمہ دارانہ فیصلے کرنا ہوں گے تاکہ قوم کو اچانک کسی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
ابو مرزوق کا کہنا تھا صدر عباس کی خرابی صحت کے بعد قوم گومگوں کا شکار ہے۔ ایسے میں فلسطینی قیادت کو ان کی عدم موجودگی کے دوران اہم اقدامات اٹھا لینے چائیں۔
حماس رہ نما نے صحت عباس کی جلد صحت یابی کےلیے دعا بھی کی۔
خیال رہے کہ صدر محمود عباس گذشتہ چند روز سے شدید علیل ہیں۔ انہیں ایک ہفتے کےدوران تین بار اسپتال لے جایا گیا۔ وہ اس وقت بھی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔