شنبه 16/نوامبر/2024

فائرنگ کے الزام میں اسرائیلی فوج کا فلسطینی نوجوان پر تشدد، گرفتار

جمعہ 25-مئی-2018

قابض اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر بیت لحم میں فوجیوں پر فائرنگ کرنے کے الزام میں ایک فلسطینی نوجوان کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد گرفتار کرلیا۔

اسرائیل کے عبرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق ’بارڈر سیکیورٹی فورسز‘ نے مقامی وقت کے مطابق اڑھائی بجے دن بیت لحم میں ایک فلسطینی نوجوان کو اس وقت گرفتار کیا جب اس نے فوج کی ایک گشتی پارٹی پر فائرنگ کی۔ یہ گرفتاری بیت لحم میں الخضر کے مقام پر واقع چوکی کے قریب سے عمل میں لائی گئی۔

اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والا فلسطینی فرار ہونے کی کوشش کررہا تھا کہ اس دوران فوج نے اس کا تعاقب کیا۔ وہ گاڑی کی ٹکر سے زخمی ہوا جس کے بعد اسے حراست میں لے لیا گیا ہے۔

اسرائیلی فوج نے فلسطینی نوجوان سے ایک پستول اور چاقو بھی قبضے میں لینے کا دعویٰ کیا ہے اور کہا ہے کہ گرفتار فلسطینی کی عمر بیس سال ہے اور اس کا تعلق بیت ساحور سے ہے۔

مختصر لنک:

کاپی