جمعه 15/نوامبر/2024

ھنیہ کی امیر کویت سے فلسطین کی تازہ ترین صورت حال پر بات چیت

بدھ 23-مئی-2018

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے ٹیلیفون پر کویت کے امیر الشیخ صباح الاحمد الصباح سے فلسطین کی تازہ ترین صورت حال اور علاقائی امور پر بات چیت کی۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسماعیل ھنیہ کے دفتر سے جاری شدہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ جماعت کے سیاسی شعبے کےسربراہ نے امیر کویت سے ٹیلیفون پر بات چیت کی۔ اسماعیل ھنیہ نے امیر کویت کو ماہ صیام کی مبارک باد پیش کرنے کے ساتھ ان کی قضیہ فلسطین کی حمایت کے لیے مساعی، غزہ کے محصور عوام کی مالی ، سیاسی اور اخلاقی امداد پر ان کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

اسماعیل ھنیہ نے غزہ میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں فلسطینی مظاہرین کے قتل عام کا معاملہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اٹھانے پر کویت کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ حماس اور پوری فلسطینی قوم کویت کی مساعی کو ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھے گی۔

دوسری جانب امیر کویت نےکہا کہ پوری دنیا اس وقت فلسطینیوں کے ساتھ ہے۔ انہوں نے فلسطینیوں کی جلد فتح ونصرت اور سلب شدہ حقوق کے حصول  کی خواہش کا اظہار کیا۔ انہوں نے غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج کے حملوں میں شہید ہونے والے مظاہرین والے مظاہرین کے اہل خانہ سے تعزیت کی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔ انہوں نے فلسطینیوں کے درمیان اختلافات ختم کرنے اور قومی یکجہتی کا مظاہرہ کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

مختصر لنک:

کاپی