شنبه 16/نوامبر/2024

محمود عباس کی حالت دوبارہ خراب، ایک ہفتے میں تیسرے بار اسپتال داخل

پیر 21-مئی-2018

فلسطینی صدر محمود عباس کی حالت ایک بار پھر اچانک خراب ہوگئی جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ ایک فلسطینی ذمّے دار نے بتایا ہے کہ صدر محمود عباس مغربی کنارے کے ایک ہسپتال میں داخل کر دیے گئے ہیں۔

فلسطینی سرکاری خبر رساں ایجنسی ’وفا‘ کے مطابق رام اللہ میں کنسلٹنٹ ہسپتال کے میڈیکل ڈائریکٹر سعید سراحنہ کا کہنا ہے کہ اتوار کے روز مذکورہ ہسپتال میں صدر محمود عباس کے جو ٹیسٹ ہوئے ان کے نتائج اچھے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ صدر کی حالت اس وقت اطمینان بخش ہے۔

یاد رہے کہ چند روز قبل کنسلٹنٹ ہسپتال میں فلسطینی صدر کے ایک کان کا آپریشن ہوا تھا۔

واضح رہے کہ ایک ہفتے کے اندر یہ تیسرا موقع ہے کہ 82 سالہ محمود عباس کو ہسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ وفا ایجنسی کے مطابق فلسطینی صدر منگل کے روز کان کے چھوٹے سے آپریشن کے لیے ہسپتال میں داخل ہوئے تھے۔ اس کے چند گھنٹوں بعد انہیں فارغ کر دیا گیا تھا تاہم جمعے کے روز وہ دوبارہ ہسپتال میں داخل ہو گئے۔

مختصر لنک:

کاپی