شنبه 16/نوامبر/2024

بیت المقدس میں فلسطینی مزاحمتی سیل گرفتار کرنے کا اسرائیلی دعوی

اتوار 20-مئی-2018

اسرائیلی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس ایک کارروائی کے دوران  متعد فلسطینیوں کو حراست میں لینے کا دعویٰ کیا ہے۔ قابض فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ گرفتار کیے گئے تین  فلسطینی ایک مزاحمتی سیل کا حصہ  ہیں جو شہر میں یہودی آباد کاروں اور اسرائیلی فوجیوں کو اغواء کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔

عبرانی اخبار’معاریو’ کے مطابق اسرائیلی فوج نے القدس میں عیسویہ سے تین مشتبہ فلسطینیوں کو حراست میں لیا ہے۔ گرفتار فلسطینیوں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔

ان تینوں کو اسرائیلی فوج کی خفیہ نگرانی کرنے اور یہودی آباد کاروں کی گاڑیوں کو گھات لگا کر حملوں کی کوشش کے دوران حراست میں لیا گیا۔

اسرائیلی خفیہ ادارے’شاباک‘ کا کہنا ہے کہ حماس کا خفیہ مزاحمتی سیل رواں ماہ کے وسط اور آخر میں یہودی آباد کاروں کا بھیس بدل کر قابض فوجیوں کے اغواء کی منصوبہ بندی کررہا تھا۔

مختصر لنک:

کاپی