دنیا بھر میں روزے کا دورانیہ ایک ملک سے دوسرے ملک میں مختلف ہوتا ہے۔ اسلامی ممالک میں مختصر ترین روزہ کوموروس میں ہوگا جس کا دورانیہ 12 گھنٹے اور 37 منٹ کا ہو گا جب کہ 15 گھنٹے اور 45 منٹ دورانیے کا طویل ترین روزہ الجزائر میں ہو گا۔
دنیا بھر میں طویل ترین روزے کے حوالے سے کینیڈا میں دورانیہ تقریبا 19 گھنٹے اور 57 منٹ ہو گا جب کہ مختصر ترین دورانیہ ارجنٹائن میں ہو گا جہاں روزہ 11 گھنٹے اور 57 منٹ کا ہو گا۔
عالم اسلام سے باہر ممالک میں آئس لینڈ میں روزے کا دورانیہ 19 گھنٹے 22 منٹ، ناروے میں 19 گھنٹے، سوئیڈن میں 18 گھنٹے 56 منٹ، روس میں 18 گھنٹے 29 منٹ، ڈنمارک میں 18 گھنٹے 26 منٹ، برطانیہ میں 18 گھنٹے 9 منٹ، آسٹریلیا میں 11 گھنٹے 59 منٹ، امریکا میں 16 گھنٹے 4 منٹ، بھارت میں 14 گھنٹے 59 منٹ اور ملائیشیا میں 13 گھنٹے 22 منٹ ہو گا۔