جمعه 15/نوامبر/2024

ساٹھ ہزار فلسطینیوں کی مسجد اقصیٰ میں اجتماعی نماز تراویح

ہفتہ 19-مئی-2018

فلسطینی محکمہ اوقاف کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ گذشتہ شب 60 ہزار فلسطینیوں نے اسرائیلی فوج کی رکاوٹیں توڑ کر مسجد اقصیٰ میں اجتماعی نماز تراویح ادا کی۔

خیال رہے کہ فلسطینیوں کی مسجد اقصیٰ میں آمد اور باجماعت نماز تراویح کی ادائی کی یہ خبر ایک ایسے وقت میں آئی ہے جب دوسری جانب قابض فوج نے پرانے بیت المقدس، مسجد اقصیٰ اور اس کے اطراف میں سخت پابندیاں عاید کررکھی ہیں۔

عبرانی اخبارات کے مطابق اسرائیلی پولیس نے یہودیوں کے مذہبی تہوار’شفیعوت‘ کے موقع پر سیکیوٹی کے فول پروف انتظامات کئے ہیں۔ ان انتظامات کی آڑ میں قابض فوج نے پولسی اور بارڈر فورس کی بھاری نفری مسجد اقصیٰ کے اطراف میں تعینات کی ہے۔ اسرائیلی فوج رات دن قبلہ اول کے اطراف اور پرانے بیت المقدس میں گشت جاری رکھے ہوئے ہے تاکہ فلسطینی نمازیوں کو ماہ صیام کے دوران قبلہ اول میں آمد روفت سے روکا جاسکے۔

مختصر لنک:

کاپی