فلسطین میں اسیران کے حقوق کے لیے کام کرنے والے فلسطینی ادارے’کلب برائے اسیران‘ نے بتایا ہے کہ اسرائیلی فوج نے 47 سالہ فلسطینی اسیر محمد الخطیب کو بیمار ہونے کے باوجود چلنے پرمجبور کیا گیا حالانکہ اس کے ہاتھوں میں ہتھکڑیاں اور پاؤں میں بیڑیاں پہنائی گئی تھیں۔
کلب برائے اسیران کا کہنا ہے کہ اسیر الخطیب اس وقت نفحہ جیل مں قید ہیں۔ گذشتہ برس اسے اسرائیلی جیل میں ڈاکٹروں نے غلط انجکشن لگایا جس کے باعث اس کی ایک ٹانگ مفلوج ہوچکی ہے۔ بیماری ہونے کے باوجود قابض فوجیوں نے اسے بیڑیاں ڈالیں اور اسی حالت میں اسے چلنے پر مجبور کیا گیا۔
انسانی حقوق گروپ کے مندوب نے بوسطہ نامی گاڑی سے اتارا اور اس کے بعد اسے چلنے پر مجبور کیا گیا۔
کلب برائے اسیران کا کہنا ہے کہ فلسطینی معذور قیدی پر تشدد اذیت دینے کے مترادف ہے۔ اسے کسی صورت میں قابل قبول نہیں قرار دیا جاسکتا۔
خیال رہے کہ اسیر الخطیب کو عمر قید اور 20 سال اضافی قید کی سزا کا سامنا ہے۔