پنج شنبه 01/می/2025

تیس سال کے انتظار کے بعد فلسطینی شہری کے ہاں بچے کی پیدائش

پیر 14-مئی-2018

اولاد اللہ کی طرف سے اپنے بندوں کے لیے خصوصی نعمت ہے مگر بعض لوگوں کو یہ نعمت بہت انتظار کے بعد حاصل ہوتی ہے۔ فلسطین میں ایک شخص کے ہاں شادی کے تیس سال کے بعد بچہ ہوا۔ بچے کی پیدائش پر پورا خاندان غیر معمولی طور پر خوش ہے۔

غرب اردن کے شہر جنین سے تعلق رکھنے والے شہریوں نے مرکزاطلاعات فلسطین کے نامہ نگار کو بتایا کہ جبع قصبے کے رہائشی ماجد ملائیشہ نے تیس سال قبل شادی کی مگر اس کے ہاں بچے کوئی اولاد نہیں ہوئی۔ ملایشہ کا کا کہناہے کہ وہ اللہ کی رحمت سے کبھی مایوس نہیں ہوا کیونکہ مایوسی فاسقوں کا کام ہے۔

ایک سوال کے جواب میں اس نے بتایا شادی کے بعد پتا چلا کہ اس کی بیوی بانجھ پن کا شکار ہے مگر سائنسی تحقیقات اور جدید طریقہ علاج نے اس کے بانجھ پن کے علاج میں مدد کی جس کے باعث اللہ نے اسے تین عشروں بعد بچے کی نعمت سے نوازا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی