فلسطین میں انسانی حقوق کی تنظیموں کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حکام نے 40 سالہ فلسطینی اسیر اباء عمر البرغوثی کو عسقلان جیل سے اوہلیکدار جیل کے قید تنہائی کے سیل میں منتقل کردیا گیا ہے۔
فلسطینی محکمہ امور اسیران کے مندوب کریم عجوہ نے بتایا کہ صہیونی جیلروں کی طرف سے اسیر البرغوثی پر اسی طرح کی پابندیاں عاید کی ہیں جس طرح کی قید تنہائی کے اسیران پر عاید کی جاتی ہیں۔ اس کے اہل خانہ کو ملانے روک دیا گیا ہے۔ جب کہ ابا البرغوثی کو دوسرے قیدیوں کے ساتھ گھلنے ملنے سے بھی محروم رکھا گیا ہے۔
خیال رہے کہ اسیر البرغوثی 18 دن سے مسلسل بھوک ہڑتال کررہے ہیں۔ انہیں گرفتاری کے بعد اسرائیلی حکام نے بغیر کسی الزام کے انتظامی قید کے تحت پابند سلاسل کردیا تھا۔