جمعه 15/نوامبر/2024

ترکی میں ’میثاق القدس‘ پر تین ہزار رکان پارلیمان کے دستخط ثبت

اتوار 13-مئی-2018

ترکی میں القدس کے لیے کام کرنے والے پارلیمانی یکجہتی رابطہ گروپ نے فلسطینیوں کے حقوق کی حمایت کے لیے ’میثاق القدس‘ کے عنوان سے ایک نئی مہم شروع کی ہے۔ اس مہم کے تحت میثاق القدس پر اب تک تین ہزار ارکان پارلیمان کے دسخط کرائے جا چکے ہیں۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق گذشتہ روز ترکی کے شہر استنبول میں ایک سیمینار کا اہتمام کیا گیا جس میں ترکی، الجزائر، تیونس، سوڈان، مصر، فلسطین، اردن، عراق، یمن اور لیبیا کے 50 ارکان ارکان پارلیمان نے شرکت کی۔

اس موقع پر ایک پیٹیشن پر دستخطی مہم شروع کی گئی جس میں کم سے کم تین ہزار ارکان پارلیمان کے دستخط ہوچکےہیں۔ یہ مہم کل 14 مئی  تک جاری رہے گی۔ یہ دن فلسطین میں ’یوم نکبہ‘ کے نام سے یاد کیا جاتا ہے۔

میثاق القدس مہم بحرین، فلسطین، ترکی اور انڈونیشیا میں جاری رہے گی۔ یہ مہم ایک ایسے وقت میں جاری ہے جب دوسری طرف امریکا اور اسرائیل بیت المقدس پرقبضے کے لیے نئی سازشوں میں مصروف ہیں۔ امریکا نے کل چودہ مئی کو تل ابیب سے اپنا سفارت خانہ القدس منتقل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس مہم کا مقصد بیت المقدس کے حوالے سے دنیا کے پارلیمانی اداروں میں زیادہ سے زیادہ حمایت حاصل کرنا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی