شنبه 16/نوامبر/2024

رفح گذرگاہ آج سے چار روز کے لیے کھول دی گئی

ہفتہ 12-مئی-2018

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں سرحدی امور کے انچارج کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ کی بین الاقوامی رہ داری رفح کو آج سے دو طرفہ آمد ورفت کے لیے کھول دیا گیا ہے۔ گذرگاہ چار روز تک کھلی رہے گی۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق سرحدی امور کی نگران اتھارٹی نے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مصری حکام نے انہیں بتایا ہے کہ غزہ کی پٹی کی بین الاقوامی گذرگاہ ’رفح کراسنگ‘ کو آج ہفتے، کل اتوار، سوموار اور منگل کو دو طرفہ آمد ورفت کے لیے کھولاجائے گا۔

قاہرہ میں فلسطینی سفیر دیاب اللوح نے رفح گذرگاہ کھولنے کی اجازت دینے پر مصری صدر عبدالفتاح السیسی کا خصوصی شکریہ ادا کیا ہے۔

خیال رہے کہ رفح گذرگاہ کا کنٹرول چند ماہ قبل فلسطینی اتھارٹی کے حوالے کیا گیا تھا۔ فلسطینی حکومت کی طرف سے اعلان کیا گیا تھا کہ گذرگہ کو مستقل بنیادوں پر کھول دیا جائے گا۔ مگر تا حال یہ گذرگاہ دو طرفہ آمد ورفت کے لیے زیادہ تر بند ہی رہتی ہے۔

جولائی 2013ء کو مصرمیں منتخب صدر محمد مرسی کی حکومت کا تختہ الٹے جانے اور ملک میں فوجی حکومت کےقیام کے بعد غزہ کی پٹی کی بین الاقوامی گذرگاہ کو بند کردیا گیا تھا۔

مختصر لنک:

کاپی