فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہرقلقیلیہ میں گذشتہ شام ایک گھر کے اندر پھندہ ڈال کر نوجوان نے اپنی جان لے لی۔
مرکزاطلاعا فلسطین کے مطابق پولیس نے نعش پوسٹ مارٹم کے لیے قبضے میں لے لی ہے۔
فلسطینی پولیس کے قلقیلیہ میں فلسطینی نوجوان یوسف جمال داؤد نامی نوجوان کی پھندے سے لٹکی لاش ملی جسے پوسٹ مارٹم کے لیے پراسیکیوٹر کی ہدایت کے مطابق اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ فلسطینی نوجوان کی پراسرار موت کے بارے میں فی الحال کوئی واضح پتا نہیں چل سکا تاہم پولیس موت کے اسباب جاننے کی کوشش کررہی ہے۔